پولیس ہریتک روشن کو گرفتار کرے، کنگنا کا مطالبہ

ہفتہ 9 اپریل 2016 13:36

پولیس ہریتک روشن کو گرفتار کرے، کنگنا کا مطالبہ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اپریل۔2016ء) بولی ووڈ اداکارہ کنگنا کی طرف سے اداکار ہریتک روشن پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ ان کی پرائیویٹ تصاویر اور ای میلز لوگوں کو دکھا رہے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ اداکارنے آئی پی سی کے سیکشن149اور 150کے تحت قابل دست اندازی جرم کا ارتکاب کیا ہے ،لہٰذا یہ پولیس کا فرض ہے کہ وہ سیکشن151کے تحت کاروائی کرتے ہوئے ہریتک روشن کو حراست میں لے۔

(جاری ہے)

اداکارہ کے وکیل کی طرف سے ممبئی پولیس کمیشنر کو بھجے جانے والے ایک خط میں کہاگیاہے کہ اداکار انکی موئکلہ کی نجی تصاویر اور پیغامات تھرڈ پارٹیز کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔ رضوان صدیقی نے خط میں پولیس کی معاملے کی جانب توجہ دلاتے ہوئے لکھا ہے کہ اداکار بلا وجہ انکی موئکلہ کی ساکھ کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں لہٰذا پولیس کو فوری کاروائی کرتے ہوئے انھیں گرفتار کر نا چاہیے۔ واضح رہے اداکارہ کنگنا اور ہریتک روشن طویل عرصے تک ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار رہنے کے بعد الگ ہو چکے ہیں۔ تاہم علیحدگی کے بعد جوڑے کے درمیان حالات انتہائی سنگین صورت اختیار کر چکے ہیں

وقت اشاعت : 09/04/2016 - 13:36:51

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :