ماڈل ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے سے متعلق دائر درخواست پرفیصلہ رواں ہفتہ سنائے جانے کا امکان

اتوار 10 اپریل 2016 15:03

ماڈل ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے سے متعلق دائر درخواست پرفیصلہ رواں ہفتہ سنائے جانے کا امکان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 اپریل۔2016ء) کرنسی اسمگلنگ میں ملوث ماڈل ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں کسٹم حکام اور وزارت داخلہ کی جانب سے دائر درخواست پررواں ہفتہ فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ سماعت پر کسٹم حکام اور ماڈل ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فاضل عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا اور یہ فیصلہ رواں ہفتہ کو جاری ہونے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے ماڈل ایان علی کو 14مارچ 2015کو بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیر پورٹ اسلام سے 5لاکھ سے زائد امریکی ڈالر دبئی سمگلنگ کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ۔

وقت اشاعت : 10/04/2016 - 15:03:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :