مجھے ڈراوٴنی فلموں میں اداکاری کر کے بہت لطف آتا ہے‘بپاشا باسو

پیر 11 اپریل 2016 12:56

مجھے ڈراوٴنی فلموں میں اداکاری کر کے بہت لطف آتا ہے‘بپاشا باسو

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اپریل۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسوکا کہنا ہے کہ اپنے کیریئر کے دوران مختلف کردار ادا کر چکی ہیں مگر مجھے ذاتی طور پر ڈراوٴنی فلموں میں اداکاری کر کے بہت لطف آتا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں بہت سی رومانس سے بھرپور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں مگر مجھے سب سے زیادہ شہرت ہارر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے سے حاصل ہوئی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب لوگ مجھے ہارر فلموں کی ہیروئن کے حوالے سے جاننے لگے ہیں اور ان کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے۔ انھوں نے بتایا کہ خوف اور تھرل سے بھرپور فلموں کے ذریعے آپ فلم کی کہانی زیادہ بہتر انداز میں عوام کے سامنے پیش کر سکتے ہیں۔

وقت اشاعت : 11/04/2016 - 12:56:07

Rlated Stars :