ہدایتکار سعید علی کی پنجابی فلم ”خوفناک “کی ڈبنگ مکمل کر لی گئی

جمعہ 18 اپریل 2008 12:10

لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین18اپریل 2008 ) ہدایتکار سعید علی خان کی نئی پنجابی فلم ”خوفناک “کی ڈبنگ گزشتہ روز باری اسٹوڈیو میں مکمل کر لی گئی ۔ اس ڈبنگ میں اداکار طارق شاہ ‘اداکار بابر خان ‘فلمسٹار ثناء ‘شان اور دیگر فنکاروں نے حصہ لیا ۔ فلم ”خوفناک “آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

فلمساز عزیز جہانگیر ی اور رائٹر وسیم ہیں ۔ جبکہ فلم کے دیگر فنکاروں میں اداکارہ صباء شاہین ‘جامی گل ‘سلمان مٹھائی والے اور دیگر شامل ہیں ۔ فلم ”خوفنانک “کے نگران پروڈیوسر جونی ملک نے بتایا کہ اس فلم میں دہشتگردی مہنگائی اور دیگر عوامی مسائل کو موضوع بنایا گیا ہے جبکہ یہ فلم دیکھنے والوں کو بہت پسند آئے گی ۔

وقت اشاعت : 18/04/2008 - 12:10:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :