عابدہ پروین کی سحرانگیزپرفارمنس

منگل 12 اپریل 2016 13:10

عابدہ پروین کی سحرانگیزپرفارمنس

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اپریل۔2016ء) دوسری صوفی کانفرنس کے آخری دن معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی لائیو پرفارمنس نے شہریوں کو جھومنے پر مجبور کردیا۔بلھے شاہ کا کلام ہواور عابدہ پروین کی سحر طاری کردینے والی آوازتو وقت جیسے تھم سا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کے تاریخی مقام پرسجی سروں کی محفل عابدہ پروین نے لوٹ لی۔دوسری صوفی کانفرنس کے آخری دن معروف صوفی گلوکارہ کی لائیو پرفارمنس نوجوانوں کوموہٹہ پیلس کھینچ لائی۔کلاسیکی موسیقی کے شائقین نے صوفیانہ کلام پر مبنی لائیو کنسرٹ کو تفریح کا بہترین ذریعہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوفیانہ کلام تو ہماری روح اورورثہ ہے، شاعری کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کیا جاتا ہے

وقت اشاعت : 12/04/2016 - 13:10:56

Rlated Stars :