ہیلن میرن کی نئی فلم “دی آئی ان دی سکائی” کا پریمئر، ہیلن میرن کی ریڈکارپٹ پر واک

منگل 12 اپریل 2016 13:48

ہیلن میرن کی نئی فلم “دی آئی ان دی سکائی” کا پریمئر، ہیلن میرن کی ریڈکارپٹ پر واک

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اپریل۔2016ء) ہیلن میرن کی نئی فلم دی آئی ان دی سکائی کا پریمئر لندن میں ہوا۔ اس موقع پر ہیلن نے ریڈکارپٹ پر واک کی اور ڈرون حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکت پر بات بھی کی۔ فلم پندرہ اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

گیون ہوڈ کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم میں کاوٴنٹر انٹیلی جنس اورڈرون حملوں جیسے جدید جنگی حربوں کے استعمال کو موضوع بحث بنایا گیا ہے۔

فلم میں ہیلن میرن کرنل کیتھرین پاول کے کردار میں جلوہ نما ہو رہی ہیں جو دہشت گردوں کے سیل کو نشانہ بنانے کیلئے کئے جانیوالے ڈرون آپریشن کی قیادت کرتی نظر آئیں گی۔فلم کی کاسٹ میں ایرون پال، فوئب فوکس، ایان گلین شامل ہیں جبکہ آنجہانی اداکار ایلن رک مین نے بھی موت سے پہلے فلم میں کام کیا۔ فلم پندرہ اپریل کو ریلیز ہو گی۔

وقت اشاعت : 12/04/2016 - 13:48:45