علی ظفر نے طاہر شاہ کے "اینجل" کا نیا ورژن پیش کر دیا

muhammad ali محمد علی منگل 12 اپریل 2016 21:34

علی ظفر نے طاہر شاہ کے "اینجل" کا نیا ورژن پیش کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اپریل۔2016ء)علی ظفر نے طاہر شاہ کے "اینجل" کا نیا ورژن پیش کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق "آئی ٹو آئی" نامی گیت سے شہرت حاصل کرنے والے طاہر شاہ کی جانب سے گزشتہ دنوں اپنا نیا گیت "اینجل" جاری کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس گیت نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں دھوم مچا دی تھی۔ اس حوالے سے اب پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے اس گیت کا نیا ورژن جاری کیا ہے۔ علی ظفر کی جانب سے اس گیت کو شاعری کی صورت میں ریکارڈ کر کے انٹرنیٹ پر جاری کیا گیا ہے۔ علی ظفر کی جانب سے "ایجل" کے اس نئے انداز کو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

وقت اشاعت : 12/04/2016 - 21:34:43

Rlated Stars :