ہالی وڈ میں زیادہ کامیابیاں حاصل نہیں کر سکا ‘مایوس نہیں ایک دن ضرور کامیاب ہو جاؤنگا‘جوڈالاء

ہفتہ 19 اپریل 2008 13:08

لندن (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین19اپریل 2008 ) ہالی وڈ کے کامیاب رومانوی اداکار جوڈالاء نے کہا ہے کہ میری ہر سال دو فلمیں ضرورریلیز ہوتی ہیں اور میری نئی فلموں میں ”سیلوتھ “اور مائی بلیوبیری نائٹس “ہیں جو آئندہ سالوں میں نمائش کیلئے پیش کی جائینگی ۔ انہوں نے کہا کہ میں ہالی وڈ میں زیادہ کامیابیاں حاصل نہیں کر سکا لیکن اس صورتحال سے مایوس نہیں ہوں ۔

مجھے یقین ہے کہ آنے والے سالوں میں میں بہتر پرفارمنس کا مظاہرہ کرونگا۔ ایک انٹر ویو میں جوڈالاء نے کہا کہ میوزک فرام دی اور روم میرے فنی سفر کی سب سے بری فلم تھی یہ فلم صرف اس لئے سائن کی تھی کیونکہ مجھے پیسوں کی اشد ضرورت تھی ۔ میں ایسی فلموں میں کام کرنے کی خواہش رکھتا ہوں جن میں نیا پن ہو اور سیکھنے کا موقع مل سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے تھیٹر پر عمدہ اداکاری کرنے پر براڈ وے کی جانب سے بہترین اداکار کا ایوارڈ بھی ملا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ایک پروڈکشن کمپنی بھی بنائی تا ہم اس کا کام چند ڈراموں سے آگے نہیں جا سکا اس لئے میں نے اپنا پروڈکشن ہاؤس بند کرنے کو ترجیح دی ۔ جوڈالاء نے کہا کہ میں نے متعدد فلموں میں عمدہ اداکاری سے فلم بینوں کو چونکایا ہے تا ہم میں اس سلسلے کو جاری رکھنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ۔ انہوں نے کہا کہ میری عمر ابھی تیس برس ہے ابھی میں نے طویل سفر طے کرنا ہے اس بارے میں پرامید ہوں اور مجھے امید ہے کہ میں ایک نہ ایک دن ضرور کامیاب ہوجاؤنگا۔
وقت اشاعت : 19/04/2008 - 13:08:44