میری زندگی پر بننے والی فلم کا کردار پرینتی چوپڑا ہی نبھا سکتی ہیں ، ٹینس سٹار ثانیہ مرزا

بدھ 13 اپریل 2016 18:29

میری زندگی پر بننے والی فلم کا کردار پرینتی چوپڑا ہی نبھا سکتی ہیں ، ٹینس سٹار ثانیہ مرزا

نئی دہلی / دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 اپریل۔2016ء) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ اگر کبھی ان کی زندگی پر فلم بنائی گئی اور فلم میں ان کا کردار پرینیتی چوپڑا نے ادا کیا تو ان کو خوشی ہوگی۔

(جاری ہے)

این آئی آر آف دی ایئر ایوارڈ کی تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے ثانیہ نے کہا کہ پرینیتی ایک دوست کی حیثیت سے ان کے بہت قریب ہیں اور ایک اداکارہ کے طور وہ ان کا کردار ادا کرنے کے لئے بہترین انتخاب ہوں گی۔انھوں نے کہا ہے کہ پرینیتی اور دپیکا پڈوکون دونوں ان کی بہت اچھی سہیلیاں ہیں، لیکن پرینیتی میرے زیادہ قریب ہے، اگر کبھی ان کی زندگی پر فلم بنائی گئی اور ان کا کردار پرینیتی ادا کرے تو بہت اچھا لگے گا،پری کا آن سکرین اپنے روپ میں دیکھنے کی خواہش ہے ۔

وقت اشاعت : 13/04/2016 - 18:29:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :