کیپٹن امریکہ سول وار کی تشہیری تقریب، فنکاروں کے جلوے

جمعرات 14 اپریل 2016 13:24

کیپٹن امریکہ سول وار کی تشہیری تقریب، فنکاروں کے جلوے

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 اپریل۔2016ء) فلم کیپٹن امریکا سول وار کی تشہیری تقریب لاس اینجلس میں سجی، فنکار آئے، پرستار آئے، خوب رونق لگی۔

(جاری ہے)

لاس اینجلس میں فلمی ستاروں کی چکا چوند فلم کیپٹن امریکا سول وار کی تشہیری تقریب منعقد ہوئی، فنکاروں نے ریڈ کارپٹ پر خوب جلوے بکھیرے اور فوٹو شوٹ کروائے۔میڈیا کے کیمرے فنکاروں کا تعاقب کرتے رہے، شائقین سْپر ہیروز کو دیکھتے خوشی سے نہال ہوتے رہے، فلم کی کہانی کیپٹن امریکا، آئرن مین اور بلیک وڈو کے گرد گھومتی ہے جو خطرناک دشمن کیخلاف یکجا ہوجاتے ہیں۔مووی کا مرکزی کردار کرس ایوانز، اسکارلٹ جونسن اور ٹونی اسٹارک کا ہوگا، 6 مئی کو فلم ایڈونچر کے تڑکے لگائے گی۔

وقت اشاعت : 14/04/2016 - 13:24:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :