ایم ٹی وی مووی ایوارڈز،اسٹار وارز نے میدان مار لیا

جمعرات 14 اپریل 2016 13:24

ایم ٹی وی مووی ایوارڈز،اسٹار وارز نے میدان مار لیا

کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 اپریل۔2016ء) امریکہ میں آسکر کے بعد ایم ٹی وی مووی ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب منقعد ہوئی، سب سے زیادہ نامزدگیوں کے ساتھ اسٹاروارز دی فورس اویکنز ایوارڈز کے معاملے میں بازی لے گئی۔ کیلیفورنیا میں ہالی ووڈ کے نام ایک شام سجی، فلم میڈ میکس کے کرداروں نے ایونٹ میں سنسنی پھیلائی۔

(جاری ہے)

مشہور ریسلر راک جانسن نے مخصوص انداز میں دلوں کو لبھایا۔

ہر کردار میں ڈھل جانے کی صلاحیت پر ول اسمتھ چیمپئین آف ڈائیورسٹی قرار پائے، اس کے ساتھ کئی مشہور اسٹارز نے شو کی شان بڑھائی۔فلموں کی دوڑ میں اسٹاروارز دی فورس اویکنز سب پر بازی لے گئی، مختلف کیٹگریز میں گیارہ ایوارڈ جیتنے والی فلم نے جراسک ورلڈ اور ایونجرزایج آف الٹرون جیسی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

وقت اشاعت : 14/04/2016 - 13:24:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :