شرادھا کپور کی رنویر سنگھ اور رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنے کی خواہش

جمعرات 14 اپریل 2016 13:24

شرادھا کپور کی رنویر سنگھ اور رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنے کی خواہش

ممبئی ۔ 14 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 اپریل۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ شرادھا کپور نے رنویر سنگھ اور رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شرادھا کپور سے سماجی میل جول کی ویب سائٹ پر چیٹنگ کے دوران ان کے مداحوں کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ وہ مستقبل میں کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چائیں گی،تو اس اداکارہ نے کہا کہ وہ آئندہ آنے والے پراجیکٹس میں وہ رنویر سنگھ اور رنبیر کپور ے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی۔

اداکارہ فلم ”باغی“ کے بارے میں کہا کہ اس میں ٹائیگر شیروف کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ نہایت ہی دلچسپ اور خوشگوار رہا۔ واضح رہے کہ شردھا کپور کی آنے والی فلموں میں ”اوکے جانو“،”باغی“،”راک آن ٹو“،اور ”ہاف گرل فرینڈ“ شامل ہے۔

وقت اشاعت : 14/04/2016 - 13:24:30

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :