انوشکا شرما اور پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کی ”پھلواری “کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا

ہفتہ 16 اپریل 2016 13:27

انوشکا شرما اور پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کی ”پھلواری “کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اپریل۔2016ء) بولی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنی ہوم پروڈکشن پھلواری میں پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے ہمراہ جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگرچہ اداکارہ اپنی نئی آنے والی فلم سلطان کی شوٹنگ میں مصرو ف ہیں تاہم انھوں نے بیساکھی کے تہوار پرپھلواری کی شوٹنگ کا بھی آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

دلجیت دوسانجھ نے شوٹنگ کے آغاز کے موقع پرمیڈیا نمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ان کیلئے رواں سال کی بیساکھی دوہری خوشیاں لیکر آئی ہے۔اداکارہ کی جانب سے امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ پنجاب کے دل میں خاص طور پر بیساکھی کے تہوار کے موقع پرفلم کی شوٹنگ سے اس میں حقیقت کا رنگ بھرنے میں ناصرف آسانی رہے گی بلکہ پرستاروں کو ا چھالگے گا۔واضح رہے انوشکا شرما کی پھلواری کی کہانی انویتا دت نے تحریر کی ہے جبکہ ہدایات کی ذمہ داری انشائی لعل نبھائیں گے

وقت اشاعت : 16/04/2016 - 13:27:13

Rlated Stars :