فلم ”ون نائٹ سٹینڈ“ میں منفرد نظر آؤں گی،سنی لیون

ہفتہ 16 اپریل 2016 13:27

فلم ”ون نائٹ سٹینڈ“ میں منفرد نظر آؤں گی،سنی لیون

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اپریل۔2016ء) انڈوکینڈین اداکارہ سنی لیون نے کہا ہے کہ فلم” ون نائٹ سٹینڈ“ میں اداکاری کے لئے سخت محنت کی ہے ،ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اپنی اس فلم میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے سخت محنت کی ہے اور وہ جلد اپنے پرستاروں کا اپنی اداکاری پر رد عمل دیکھنے کی خواہشمند ہیں،انہوں نے بتایا کہ ”ون نائٹ سٹینڈ“ میں بالکل منفرد انداز میں وہ اپنی روٹین کی فلموں میں ہٹ کرنظر آئیں گی،انہوں نے مزید بتایا کہ وہ آج کل فلم کے ساتھ دیگر کئی پراجیکٹس میں مصروف ہیں،حال ہی میں پرفیوم لائن” لسٹ ہائی سنی لیون“ کے نام بھی لانچ کی ہے،ان کا کہنا کہ جب میں پہلی بار شاہ رخ کے ساتھ ملی تھی تو میرے بال بکھرے ہوئے تھے جب گھر واپس آ کر آئینہ دیکھا تو بہت شرمندگی ہوئی اور سوچا کہ میری کتنی گندی حالت ہے اور اس حالت میں شاہ رخ خان سے ملاقات کی ہے ۔

وقت اشاعت : 16/04/2016 - 13:27:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :