ڈینئل ریڈ کلف کی سٹیج پر واپسی

اپنی مرضی سے کام کرتا ہوں ،ہدایت کاری بھی ایسے ہی کروں گا،ڈینئل

ہفتہ 16 اپریل 2016 13:33

ڈینئل ریڈ کلف کی سٹیج پر واپسی

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اپریل۔2016ء)ہالی ووڈ کے اداکار ڈینئل ریڈ کلف کی نیو یارک سٹیج پر ڈرامے ”پرائیویسی“ سے ایک مرتبہ پھر واپسی ہو رہی ہے،ہالی ووڈ رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق 26 سالہ اداکار”پرائیویسی“ میں مصنف کے کردار میں نظر آئیں گے،پرائیویسی کو جولائی سے نشر کیا جائیگا ،اس بارے میں ڈینئل ریڈ کلف نے کہا کہ مجھے تھیٹر پر کام کر کے خوشی ہوتی ہے اسی وجہ سے میں ”پرائیویسی“ کررہا ہوں ،ان کا کہنا تھا کہ میری خواہش رہی ہے کہ میں فلم کی ہدایات دوں،میں اپنی مرضی سے کام کرتا ہوں اور ہدایت کاری میں بھی اپنی مرضی سے ہی کروں گا۔

وقت اشاعت : 16/04/2016 - 13:33:16