پاکستان میں اچھی فلموں کا آغاز ہو گیا، سلمیٰ آغا

پاکستان میں میوزک کے شعبے میں بہت بڑے بڑے نام آج بھی موجود ہیں، اداکارہ

اتوار 17 اپریل 2016 11:26

پاکستان میں اچھی فلموں کا آغاز ہو گیا، سلمیٰ آغا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) معروف اداکارہ و گلوکارہ سلمیٰ آغا نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے اچھے میوزک کی اشد ضرورت ہے۔پاکستان اوربھارت میں بننے والی فلموں کی کامیابی میں ہمیشہ ہی میوزک نے اہم کردار ادا کیا ہے، پاکستان میں اچھی فلمیں بننے لگی ہیں مگرمیوزک پرکوئی خاص توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ اگر نوجوان فلم میکرز اپنی فلموں کا زیادہ بزنس اورکامیابی دیکھنا چاہتے ہیں توانھیں میوزک پرخاص توجہ دینا ہوگی۔

ان خیالات کااظہار سلمیٰ آغانے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ میں نے بھارت اور پاکستان کی بہت سی فلموں میں کام کیا اورلوگوں نے میرے کام کوبہت سراہا بھی لیکن میری کامیابی میں سب سے بڑی سپورٹ میوزک نے کی۔

(جاری ہے)

آج بھی میری فلموں کا میوزک لوگوں کویاد ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ فلمی گیتوں کی کیا اہمیت ہے۔ موجودہ دورمیں بھی بالی وڈ کی بہت سی فلمیں ایسی ہیں جن کی کاسٹ میں سپراسٹارشامل تھے اوردنیا کی خوبصورت لوکیشنز پرفلم شوٹ کی گئی لیکن وہ رسپانس نہیں ملا جومیوزک کوملا۔

انھوں نے کہا کہ نوجوان فلم میکرز کواس بات پرخاص توجہ دینی چاہیے اگروہ چاہتے ہیں کہ ان کا نام سنہری حروف سے پاکستان فلم انڈسٹری کی تاریخ میں لکھا جائے تووہ فلم کے میوزک پرخاص توجہ دیں ۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں میوزک کے شعبے میں بہت بڑے بڑے نام آج بھی موجود ہیں ان کی خدمات حاصل کی جائیں تو پاکستانی فلم ایک مرتبہ پھرکامیابی کی نئی راہوں پرگامزن ہوگی۔

وقت اشاعت : 17/04/2016 - 11:26:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :