نامور گلوکا ر شہزاد رائے نے اپنے نئے گیت ’’ جند جاں ‘‘ کاٹریلر جاری کر دیا

اتوار 17 اپریل 2016 12:16

نامور گلوکا ر شہزاد رائے نے اپنے نئے گیت ’’ جند جاں ‘‘ کاٹریلر جاری کر دیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) نامور گلوکا ر شہزاد رائے نے اپنے نئے گیت کا ٹریلر جاری کر دیا۔نامور گلوکار شہزاد رائے کے نئے گیت ’’جند جاں ‘‘ نے اپنی ریلیز سے قبل ہی مقبولیت کے نئے ریکارڈز بنانے شروع کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

شہزاد رائے نے اپنے گیت کی ویڈیو کو فنی اعتبار سے اپنی دیگر ویڈیوز کے مقابلے میں کافی مختلف انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے جسے عوام کی طرف سے سراہا جا رہا ہے۔

گانے کی ویڈیو میں ہائی فائی ایکشن اور تیز رفتار کاروں کا استعمال بھی کیا گیا ہے جبکہ لالی وڈ انڈسٹری کی شہرہ آفاق اداکارہ و ماڈل ایمان علی نے بھی اس ویڈیو میں پرفارم کیا ہے جس نے گیت کو مزید چار چاند لگا دیئے ہیں۔گانے کی مکمل ریلیز تاحال نہیں ہوئی تاہم مکمل ویڈیو جلد ہی ریلیز کر دی جائیگی۔

وقت اشاعت : 17/04/2016 - 12:16:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :