شادی کے دن قریب آتے ہی بپاشا نے سابق بوائے فرینڈز سے منہ موڑ لیا

اتوار 17 اپریل 2016 15:02

شادی کے دن قریب آتے ہی بپاشا نے سابق بوائے فرینڈز سے منہ موڑ لیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) بولی ووڈ اداکارہ بپاشا باسواور اداکار کرن سنگھ گروور کے متعلق کہا جا رہا رہے کہ وہ رواں ماہ کے اواخر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے اپنی شادی میں سابق بوائے فرینڈز جان ابراہم، ملائنڈ سومان اور ڈینو موریہ کو دعوت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے بولڈ اداکارہ بپاشاباسو بولی ووڈ انڈسٹری میں اپنی اداکاری سے ذیادہ افیئر کے حوالے سے خبروں کی زینت بنی رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ماضی میں ان کے تین معاشقے سب سے ذیادہ زبان زد عام رہ چکے ہیں۔ تاہم وہ سب سے ذیادہ طویل عرصے تک صرف ایکشن ہیرو جان ابراہم کے عشق میں مبتلا رہیں۔ رپورٹ کے مطابق بپاشا باسو اپنی شادی میں پرانے زخم تازہ نہیں کرنا چاہتی ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے سابق بوائے فرینڈزکو شادی میں بلانے سے انکار کردیا ہے۔ تاہم بولی ووڈ کی دیگر شخصیات کو شادی میں مدعو کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ بپاشاباسو اور اداکار کرن سنگھ گرور 30 اپریل کو شادی کا لڈو چکھیں گے۔

وقت اشاعت : 17/04/2016 - 15:02:41

Rlated Stars :