میڈونا برٹش سنگل چارٹ میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی

منگل 22 اپریل 2008 11:55

لندن(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین22اپریل 2008 )مشہور پاپ گلوکارہ میڈونا برٹش سنگل چارٹ میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں۔ان کا گانا’فور منٹ ‘جس میں جسٹن ٹمبر لیک بھی ہیں نے ایسٹل اور کینیا ویسٹ امریکہ بوائز کے گانے کو دھکیل کر دوسری پوزیشن پر پہنچا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یو کے چا رٹ پر اب تک تیرہ مرتبہ پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔میڈونا کا گانا’فور منٹ ‘ ان کے گیارہویں میوزک البم سے لیا گیا ہے ۔میڈونا نے تئیس سال قبل پہلی بار یو کے چارٹ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کی تھی۔ میوزک البمزکے دوڑ میں پاپ ۔روکر ’ دی کوک‘ ٹاپ پرہیں اوران کا البم’ کونک‘ریکارڈ کامیابی حاصل کر رہا ہے۔

وقت اشاعت : 22/04/2008 - 11:55:54