جاپانی اینیمیٹڈ فلم ”گھوسٹ ان دی شیل“ کی ہالی وڈ ریمیک میں سکارلٹ جونسن کی کاسٹ نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کردیا

پیر 18 اپریل 2016 14:39

جاپانی اینیمیٹڈ فلم ”گھوسٹ ان دی شیل“ کی ہالی وڈ ریمیک میں سکارلٹ جونسن کی کاسٹ نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کردیا

لاس اینجلس۔ 18 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء) جاپانی اینیمیٹڈ فلم ”گھوسٹ ان دی شیل“ کی ہالی وڈ ریمیک میں اداکارہ سکارلٹ جونسن کی کاسٹ نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کردیا۔ انٹرنیٹ پر 65 ہزار افراد نے دستخط تحریک کے ذریعے گھوسٹ ان دی شیل کے کردار میجر کوسناگی کے لئے سکارلٹ کی جگہ کسی ایشیائی اداکارہ کو لینے کے حق میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

فلم گوسٹ ان دی شیل کی پہلی جھلک گزشتہ جمرات کو جاری کی گئی جس نے اب تک سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا ہے۔

(جاری ہے)

لوگوں کا کہنا ہے کہ میجر کوسناگی ایک ایشیائی ہیروئن ہے جس کے کردار کے لئے اداکارہ بھی ایشیائی ہونی چاہئے۔ اینمیٹڈ سیریز لکھنے والے رائٹر جون سوئی کے مطابق اس کردار کے لئے سکارلٹ کا انتخاب نہ صرف ایشیائی چہروں کے لئے بے عزتی بلکہ کہانی کے مرکزی خیال کے منافی ہے۔ گوسٹ ان دی شیل 21 ویں صدی کے جاپان کی ایک کرائم سٹوری ہے جس کی کہانی کالک سائنس فکشن ناول سے ماخوذ ہے۔ میجر کوسناگی ایک سائبر کاؤنٹر ٹیرارسٹ آپریٹیو ہے جو ایک خطرناک ہیکر کو تلاش کرتی ہے۔ڈریم ورکس پکچرز کے مطابق تمام تر مخالفت کے باوجود فلم کو 31 مارچ 2017ء کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 18/04/2016 - 14:39:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :