جیمز کیمرون کا ”اوتار“ کے چار سیکوئل بنانے کا اعلان

پیر 18 اپریل 2016 14:44

جیمز کیمرون کا ”اوتار“ کے چار سیکوئل بنانے کا اعلان

لاس ویگاس۔ 18 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء) معروف فلم ساز و ہدایت کار جیمز کیمرون نے فلم ”ایواتار“ کے چار سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا۔ جیمز کیمرون نے اس سے قبل اوتار کے تین سیکوئل بنانے کا اعلان کیا تھا انہوں نے فلم کو فرنچائز کا درجہ دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

جیمز کیمرون نے لاس ویگاس میں منعقدہ ایک تقریب میں کہا کہ انہوں نے پہلے تین سیکوئیل بنانے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن انہیں لگا کہ تین سیکوئیل کہانی مکمل ہونے کے لئے کافی نہ ہوں گے اس لئے انہوں نے چوتھے سیکوئل کی پیش بندی کرلی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اوتار ٹو نومبر یا دسمبر 2018ء میں ریلیز ہوگی۔ جس کے بعد اس سلسلے کی تیسری فلم 2020ء چوتھی 2022ء اور آخری 2023ء میں ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 18/04/2016 - 14:44:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :