چین کے فلمی میلہ،اینگری برڈزکی خوبصورت انٹری

پیر 18 اپریل 2016 17:26

چین کے فلمی میلہ،اینگری برڈزکی خوبصورت انٹری

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اپریل۔2016ء) دنیا بھر کی طرح چین نے بھی فلمی میلہ سجالیا۔اینگری برڈز کی شوخیوں کے ساتھ ہانگ کانگ،ہالی وڈ اورکورین اداکاروں نے تقریب میں رنگ بھرے۔بیجنگ میں شروع ہونے والے چائنا فلم فیسٹیو ل میں ایشیائی اور امریکی ستارے جان محفل تھے۔

(جاری ہے)

ریڈ کارپٹ ایونٹ میں اینگری برڈز کے کرداروں نے روایتی پوز بنوائے۔ہالی ووڈ سے اداکار کرسٹوفروالٹز اور اداکارہ نٹالی پورٹ مین نے بھی فیسٹول میں شرکت کی۔ نٹالی نے ایونٹ میں شرکت کو اعزاز قراردیا۔فلمی دنیا سے وابستہ 2000افراد چائنا فلم فیسٹیو ل میں شرکت کررہے ہیں۔ اس فیسٹول میں 42 ممالک سے منتخب 430 فلمیں نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہیں

وقت اشاعت : 18/04/2016 - 17:26:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :