بھارتی فلموں میں کام کرنے کی آفرز موجود ہیں، قندیل بلوچ

منگل 19 اپریل 2016 13:56

بھارتی فلموں میں کام کرنے کی آفرز موجود ہیں، قندیل بلوچ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 اپریل۔2016ء) ماڈل و اداکارہ قندیل بلوچ نے کہا ہے کہ بھارتی فلموں میں کام کرنے کی آفرز موجود ہیں ،جو بھی کرتی ہوں اس پر کبھی پچھتاوا نہیں کیا ،میرے پرستارو ں کی تعداد لاکھوں ،کروڑوں میں ہے اور یہی میرا اثاثہ ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں قندیل بلوچ نے کہا کہ فن اور فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ، فنکار غیر سیاسی ہوتا ہے ،میرے سوشل میڈیاپر بیانات اور ویڈیوز کے بعد بھارت کے معروف فلمی اداروں نے مجھے اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے کی پیشکش کی ہے مگر فی الحال کسی پراجیکٹ کے لئے حامی نہیں بھری۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے اپنے بیباک بیانات اور ویڈیوز پر کوئی پچھتاوا نہیں، زمانہ بعدل چکا ہے ہمیں اپنی سوچ کو تبدیل کرنا چاہیے۔میرے دل میں جو ہوتا ہے وہی زبان پر بھی ہوتا ہے ،نہ منافق ہوں اور نہ مناقتوں کو پسند کرتی ہوں۔

وقت اشاعت : 19/04/2016 - 13:56:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :