بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان اپنے فلمی سیٹ کی تصاویر لیک کرنے والے فوٹو گرافر سے الجھ پڑے

منگل 19 اپریل 2016 13:59

بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان اپنے فلمی سیٹ کی تصاویر لیک کرنے والے فوٹو گرافر سے الجھ پڑے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 اپریل۔2016ء) بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان اپنے فلمی سیٹ کی تصاویر لیک کرنے والے فوٹو گرافر سے الجھ پڑے۔بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اپنی ذاتی زندگی اور فلموں میں اپنے کام کے حوالے سے بڑی احتیاط سے کام لیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ فلم کی ریلیز تک ان کے کردار کے بارے میں کوئی خبر سامنے نہیں آتی جب کہ سلو میاں فلم کے کردار کے حوالے سے بھی میڈیا سے محتاط رہتے ہیں اسی لیے انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم کی تصاویر انٹر نیٹ پر لیک کرنے والے فوٹو گرافر کو سخت ڈانٹ پلادی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ”سلطان“ میں ان کے کردار کی تصاویر کچھ روز پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس پر سلو میاں نے ناراضی کا اظہار کیا تھا تاہم گزشتہ روز انہوں نے فلم کے سیٹ پر اخبار کے فوٹو گرافر سے تصویر لیک کرنے کے معاملے پر الجھ پڑے اور خوب ڈانٹ پلائی جس پر فلم کے ڈائریکٹر نے مداخلت کرکے دبنگ خان سے صحافی کی جان چھڑائی۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان فلم”سلطان“ میں ریسلر کا کردار ادا کریں گے جب کہ فلم رواں برس عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 19/04/2016 - 13:59:31

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :