چین کی ابھرتی فلمی صنعت ابھرتے فنکاروں کیلئے ہالی وڈ کا متبادل بن گئی

منگل 19 اپریل 2016 16:40

چین کی ابھرتی فلمی صنعت ابھرتے فنکاروں کیلئے ہالی وڈ کا متبادل بن گئی

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 اپریل۔2016ء) دنیا کے ٹاپ فلمسازوں نے چین کی فلمی صنعت کو نیا ہالی وڈ قرار دیدیا۔ کیا چین عالمی فلم بندی میں نئے ابھرتے فنکاروں کیلئے ہالی وڈ کی بجائے متبادل جگہ بن رہا ہے ؟ اس سوال کا جواب چین اور ہالی وڈ کے کئی فلمساز ہاں میں دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

بونا فلم گروپ کے سی ای او یو ڈونگ کا کہنا ہے کہ چین کی فلمی مارکیٹ قابل اور محنتی ہنرمند افراد سے بھری ہوئی ہے جس کی وجہ سے یہاں نت نئے موضوعات پر فلمیں بن رہی ہیں جبکہ ہالی وڈ نئے موضوع پر فلمیں دینے کے بجائے سیکوئلز سے کام چلانے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان ہالی وڈ اور ایشین ڈائریکٹرز جنہیں ہالی وڈ میں جگہ نہیں ملتی وہ اپنے ٹیلنٹ کو آزمانے چین آتے ہیں کیونکہ چین سرمایہ کاری کے لحاظ سے موزوں ملک ہے۔مسٹر یو ڈونگ بیجنگ میں فلمی دنیا کے بڑے ناموں سے سجی ایک تقریب میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ سیمینار میں برطانوی پروڈیوسر آئن سمتھ‘ امریکی اداکارہ نتالی پورٹ مین‘ جیمز شامس اور جوروسو اور دیگر نامور ہالی وڈ پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

وقت اشاعت : 19/04/2016 - 16:40:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :