انا کورنیکووا کا اینریک اگلیسیئس کو شادی سے انکار

جمعرات 24 اپریل 2008 12:24

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین24اپریل 2008 ) مشہور گلوکار اینریک اگلیسیئس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی دوست اور مشہور ٹینس اسٹار انا کورنیکووا کو کئی بار شادی کے لئے قائل کر چکے ہیں لیکن وہ اس میں ناکام رہے ہیں جبکہ انا دو دن پہلے ہی کہہ چکی ہیں کہ وہ شادی نہیں کریں گی ۔

(جاری ہے)

اینریک کا کہنا ہے کہ وہ انا کو شادی پر قائل کرنے کیلئے کئی سال سے کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے بہت کوشش کی پر وہ مجھ پر کوئی توجہ دینے کو تیار نہیں ۔ذرائع کے مطابق اینریک تین سال سے انا کو قائل کرنے کی کوشش کر ر ہے ہیں۔حال ہی میں انا نے ایک انٹرویو میں اپنے اور انریکے کے تعلقات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ وہ کبھی شادی نہیں کریں گی ۔

وقت اشاعت : 24/04/2008 - 12:24:27