لاہور میں رنگا رنگ فیشن شو کا انعقاد ،ماڈلز کے ریمپ پر جلوے

جمعرات 21 اپریل 2016 13:59

لاہور میں رنگا رنگ فیشن شو کا انعقاد ،ماڈلز کے ریمپ پر جلوے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 اپریل۔2016ء)صوبائی دارالحکومت لاہور میں رنگارنگ فیشن شو ہوا جس میں موسم کی مناسبت سے نت نئے فیشن کیدیدہ زیب ملبوسات پہن کرماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹاپ ڈیزائنر کے زرق برق دلکش اوردیدہ زیب ملبوسات پہنے خوبصورت ماڈلز نے ریمپ پر واک کی تو فیشن شوکو چار چاند لگ گئے حاضرین نے آنکھ تک نہ جھپکی اور خوب داد دی۔رنگ برنگی لہنگے ساڑھیاں عروسی ملبوسات زیب تن کئے ماڈلز ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تو شو کی رونقیں عروج پر پہنچ گئیں۔آرگنائزر کا کہنا تھا کہ فیشن شوکامقصد جہاں ڈیزائنرز کے تیار کردہ عمدہ ملبوسات کی نمائش ہے وہیں فیشن انڈسٹری سے جڑے نئے ماڈلز کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

وقت اشاعت : 21/04/2016 - 13:59:52