اکشے کمار نے خشک سالی کا شکار عوام کیلئے 50لاکھ امداد کا اعلان کر دیا

جمعرات 21 اپریل 2016 14:03

اکشے کمار نے خشک سالی کا شکار عوام کیلئے 50لاکھ امداد کا اعلان کر دیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 اپریل۔2016ء) بولی ووڈ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ایکشن ہیرو اکشے کمارکی طرف سے مہاراشٹر ا میں خشک سالی کا شکار ہونے والے افراد کی امداد کیلئے 50لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اکشے کمار کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ یہ رقم مہاراشٹر حکومت کے حوالے کریں گے جو اس رقم کو صوبے میں جاری خشک سالی کے خاتمے کے لیے اقدامات پرخرچ کرے گی۔

واضح رہے اکشے کمار آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”روبوٹ2“کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ شیکھر کی روبوٹ 2میں اکشے کمار منفی جبکہ رجنی کانت مرکزی کرادر میں نظر آئیں گے۔ یادرہے2010ء میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی روبوٹ میں رجنی کانت کے ہمراہ سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے جبکہ روبوٹ 2میں ایمی جیکسن مرکزی کردار میں نظرا ?ئیں گی

وقت اشاعت : 21/04/2016 - 14:03:49

Rlated Stars :