عامر خان دلیپ کمار کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے

جمعہ 22 اپریل 2016 14:53

عامر خان دلیپ کمار کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اپریل۔2016ء) ہندی سینماکے لیجنڈری اداکار یوسف خان عرف دلیپ کمارکو چند روز قبل سانس کی تکلیف اورنمونیا کے باعث ممبئی کے ایک ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ حال ہی میں مسٹر پر فیکشنسٹ کے نام سے مشہور بولی ووڈ سٹار عامر خان سینئر اداکار کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

اداکار عامر خان نے ممبئی کے ہسپتال پہنچے کے بعد نا صرف دلیپ کمار کی عیادت کی بلکہ ان کی صحت یابی اور درازی عمر کے لیے دعا اورنیک تمناؤں کا اظہاربھی کیا۔

جب کہ بولی ووڈ اداکار نے لیجنڈری اداکار کے ساتھ طویل وقت بھی گزارا۔دوسری جانب دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دلیپ کمار کی عیادت کرنے اور ساتھ وقت گزارنے پر اداکارعامر خان کا شکریہ ادا کیا۔

وقت اشاعت : 22/04/2016 - 14:53:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :