فلم ”فین“پاکستان میں فلاپ ہوگئی

ہفتہ 23 اپریل 2016 16:04

فلم ”فین“پاکستان میں فلاپ ہوگئی

لاہور۔23اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 اپریل۔2016ء ) بھارتی اداکار شاہ رخ خا ن کی نئی فلم ”فین“پاکستان میں فلاپ ہوگئی،فلم کی ناکامی کے اسباب میں کمزور سکرپٹ اور میوزک کے علاوہ شاہ رخ خا ن کی غیر معیاری اداکاری شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

فلم ،،فین ،،نے بھارت میں بھی کوئی قابل ذکر کامیابی حاصل نہیں کی۔ اس طرح پاکستان میں مذ کو رہ فلم ریلیز کرنے والے سینماؤں کو مالی خسارے سے دوچار ہونا پڑا۔

وقت اشاعت : 23/04/2016 - 16:04:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :