گانا گاتے سلمان خان زاروقطار رونے لگے

اتوار 24 اپریل 2016 13:39

گانا گاتے سلمان خان زاروقطار رونے لگے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) بولی ووڈ سپر سٹار سلمان خان آجکل اپنی نئی آنے والی فلم سلطان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبنگ خان سلطان کے سیٹ پر موجود جگ گھومیا گانا گارہے تھے کہ اچانک دل برداشتہ ہو کر بیٹھ گئے اور زارو قطار رونا شروع کردیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے فلم میں شامل گانا جگ گھومیا ایک ایسے شخص کے حوالے سے ہے جو پوری دنیا میں گھومتا ہے لیکن اسے سکون صرف اپنے آپ میں گم ہوکر ہی ملتا ہے ۔

سلمان خان سلطان میں اداکاری کا جادو چلانے کے ساتھ ساتھ اپنی آواز کا جادو بھی چلائیں گے ۔ یاد رہے جگ گھومیا سپر سٹار نے اپنی ہی آواز میں ریکارڈ کرایا ہے ۔علی عباس ظفر کی سلطان میں سلمان خان ہریانہ سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز پہلوان سلطان علی خان کے روپ میں نظر آئیں گے ۔سلمان خان کی سلطان رواں سال عید الفطر کے موقع پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

وقت اشاعت : 24/04/2016 - 13:39:42

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :