فلم انڈیپینڈنس ڈے ریسرجنس کے ٹریلر نے دھوم مچادی

اتوار 24 اپریل 2016 13:39

فلم انڈیپینڈنس ڈے ریسرجنس کے ٹریلر نے دھوم مچادی

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور سائنس فکشن ایڈونچر فلم انڈیپینڈنس ڈے ریسرجنس کے نئے ٹریلرنے دھوم مچادی۔خلائی مخلوق اور انسانوں کے درمیان چھڑنے والی جنگ جو سب کو دنگ کردے گی، سائنس فکشن ایڈونچر فلم انڈیپینڈنس ڈے،ریسرجنس کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی۔

(جاری ہے)

سنسنی خیز فلم کی کہانی دوسرے سیارے سے آنے والی خطرناک خلائی مخلوق کی ہے جو دنیا پر قبضہ کرنے کیلئے حملہ آور ہوتی ہے لیکن اسپیشل ٹاسک فورس اس کے مدمقابل آجاتی ہے۔دو سو ملین ڈالر کی لاگت سے بننے والی فلم میں اسپیشل افیکٹس اور جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، انیس سو چھیانوے میں بننے والی فلم انڈیپنڈنس ڈے کا یہ سیکوئل چوبیس جون کو سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گا۔

وقت اشاعت : 24/04/2016 - 13:39:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :