ذوالقرنین حیدر ، نعمان اعجاز اور سہیل سمیر ڈرامہ سیریز ” اعتبار “ کی ریکارڈنگ میں حصہ لینے کے لئے ایبٹ آباد پہنچ گئے

بدھ 27 اپریل 2016 13:12

ذوالقرنین حیدر ، نعمان اعجاز اور سہیل سمیر ڈرامہ سیریز ” اعتبار “ کی ریکارڈنگ میں حصہ لینے کے لئے ایبٹ آباد پہنچ گئے

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء) سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر ، نعمان اعجاز اور سہیل سمیر ڈرامہ سیریز ” اعتبار “ کی ریکارڈنگ میں حصہ لینے کے لئے ایبٹ آباد پہنچ گئے جہاں انہوں نے دیگر اداکاروں کے ساتھ سین کی عکسبندی میں حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کی پولیس پر بنائی جانے والی ڈرامہ سیریز ” اعتبار “ میں اصل کہانیوں کو موضوع بنایا گیا ہے اور اس ڈرامہ سیریز میں پیش آنے والے واقعات حقیقت پر مبنی تھے جن کو ڈرامہ کی صورت میں ریکارڈ کیا جا رہا ہے ۔

ڈرامہ سیریز میں غناء ، مائرہ ، جبران ، نعمان اعجاز ، ذوالقرنین حیدر اور نیئر اعجاز سمیت دیگر شامل ہیں ۔ ڈرامہ سیریز ” اعتبار “ کی دس کہانیاں ہیں جن کو مختلف ڈرامہ رائٹرز نے لکھا ہے ان میں ایک کہانی اصغر ندیم سید نے بھی تحریر کی ہے ۔ ڈرامہ کے پروڈیوسرو کاشف نثار اور ڈائریکٹر عامر یوسف ہیں ۔ ان دنوں ایبٹ آباد اور اس کے گردو نواح میں ڈرامہ سیریز کی ریکارڈنگ جاری ہے ۔

وقت اشاعت : 27/04/2016 - 13:12:32