نرگس فخری بن گئیں پاکستانی ٹیکسٹائل برانڈ کی برانڈ ایمبسیڈر

بدھ 27 اپریل 2016 19:19

نرگس فخری بن گئیں پاکستانی ٹیکسٹائل برانڈ کی برانڈ ایمبسیڈر

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 اپریل۔2016ء) بالی وڈ کی مقبول اداکارہ نرگس فخری پاکستانی ڈیزائنر شہلا چٹور کی برانڈ ایمبیسڈر بن گئی ہیں۔نرگس فخری نے گزشتہ دنوں ایک پاکستانی ٹیکسٹائل برانڈ لان کی شہلا چٹور کے ڈیزائن کئے ہوئے ڈریسز کا شوٹ کیا جسے گزشتہ روز لانچ کردیا گیا ہے۔نرگس فخری کی پاکستانی ڈیزائنر کے لئے ماڈلنگ شائقین کے لئے حیران کن تھی کیونکہ اس سے پہلے وہ صرف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے مختلف کمرشلز میں نظر آتی رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس بارے میں شہلا چٹور کا کہنا ہے کہ میں نے اس بار موسم گرما کی مناسبت سے شاندار ڈیزائن تیار کئے ہیں جو ہر مزاج کی خواتین کی پسند پرپورا اتریں گے۔ نرگس فخری نیویارک میں پیدا ہوئیں ان کے والد کا تعلق پاکستان سے تھا۔انہوں نے2011 میں ریلیز ہونے والی ڈائریکٹر امیتازعلی کی فلم”راک سٹار“کے ذریعے بالی وڈ میں قدم رکھا جبکہ ان کی دیگر فلموں میں مدراس کیفے،پھٹاپوسٹرنکلاہیرو، میں تیراہیرواورکک شامل ہیں۔جس میں ان پر پکچرائز ہونے والا گانا ”جے مینوں یار نہ ملے میں مرجاواں“بہت مقبول ہواتھا۔جلد ہی نرگس فخری کی نئی فلم”اظہر“ریلیز ہونے والی ہے۔

وقت اشاعت : 27/04/2016 - 19:19:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :