موسیقاراورگلو کار نجم شیراز کا نیا میوزک البم ریلیز

منگل 29 اپریل 2008 11:38

کراچی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین29اپریل 2008 ) موسیقار اور گلوکار نجم شیرازجن کا گیت مینوں تیرے نال بھارتی فلم مرڈر کے لئے دوبارہ لکھا گیا تھا بھیگے ۔ہونٹ کے نام سے گائے گئے اس گیت نے انہیں بہت شہرت دلائی تھی۔ نجم نے حال ہی میں اپنا نیا میوزک البم ریلیز کیا ہے جس کا نام نجم انڈر دی فرینکفن ہے۔نجم کا نیا البم برطانیہ میں ریکارڈ کیا گیا جس میں گیارہ گانے شامل کئے گئے ہیں۔

البم کے گیت مینوں تیرے نال کو ایک مختلف انداز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

البم کی تیاری میں مشہور مغربی موسیقاروں کی رہنمائی حاصل کی گئی ہے جبکہ اس کے کوپروڈیوسرکرس ایٹن،مائلز باو?لڈ،ڈین وہیلر،مارک ایڈورڈز اور پاو?ل ایونز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ نجم شیراز کے البم کے دنیابھر میں ریلیز کے حقوق فرینکفن انٹرٹینمنٹ کو حاصل ہیں۔پاکستانی گلوکار نجم شیراز کو بھارتی ڈائریکٹرمکیش بھٹ نے دو ہزار پانچ میں فلم کلیوگ کے گیت یہ پل کے ذریعے بھارت میں متعارف کرایا تھا جس کی موسیقی انوملک نے ترتیب دی تھی۔نجم شیراز دنیا بھر میں شوز کے دوران اپنے متعدد پرستار بناچک ہیں اب دیکھنا ہے ان کا یہ نیا البم ان کیلئے کس قدر کامیابیاں سمیٹتا ہے۔

وقت اشاعت : 29/04/2008 - 11:38:23

Rlated Stars :