- Home
- شوبز
- اسٹیج ڈرامہ ” عشق دے کنگھرو“ فنکاروں کی عمدہ پرفارمنس کے باعث عوامی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ..
اسٹیج ڈرامہ ” عشق دے کنگھرو“ فنکاروں کی عمدہ پرفارمنس کے باعث عوامی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب
جمعرات 28 اپریل 2016 13:17
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) الحمراء ہال llمیں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ” عشق دے کنگھرو“ فنکاروں کی عمدہ پرفارمنس کے باعث عوامی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق الحمراء ہال llمیں جاری اسٹیج ڈرامہ ” عشق دے کنگھرو“ میں اداکارہ ہما علی ، مایا ، عالیہ چوہدری اور نواز انجم کی شاندار پرفارمنس نے ڈرامے کو کامیاب بنا دیاہے جس کے باعث ڈرامہ دیکھنے کے لئے فیملیوں کی بڑی تعداد الحمراء آ رہی ہے اور طویل عرصے کے بعد گزشتہ روز فیملیز کی اتنی بڑی تعداد اسٹیج ڈرامہ دیکھنے کے لئے الحمراء میں آئی ۔
اس پر ڈرامے کے پروڈیوسر اکبر خان ، علی بھائی اور ڈائریکٹر جاوید راحت نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھی علامت ہے کہ فیملیز کی بڑی تعداد دوبارہ اسٹیج ڈرامہ دیکھنے کے لئے آرہی ہیں اس سے یقینا اسٹیج ڈرامے کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی ۔ویسے بھی الحمراء میں فیملیوں کے لئے ڈرامے پیش کیے جاتے ہیں اور اسی لیے اسٹیج ڈرامہ ” عشق دے کنگھرو“ اپنی مقبولیت کے باعث اول نمبر پر جا رہا ہے ۔Famous Showbiz Stars
Abida baig
Naomi Grossman
Qazi Wajid
Kaley Cuoco
Randhir Kapoor
Amber Heard
Jaime King
Patrick Swayze
Jason Statham
Trevor Noah
Emilia Clarke
Odette Annable
Showbiz News In Urdu
-
معروف کلاسیکل موسیقار بڑے غلام علی خان کی برسی منائی گئی
-
انگریزی ادب کے عظیم ڈراما نویس اور شاعر شیکسپیئر کی برسی منائی گئی
-
اداکارہ پیرس ہلٹن،اپنی بیٹی لندن مارلن کو دنیا سے متعارف کرا دیا
-
میرے پسندیدہ اداکارہ ورون دھوان اورکارتک آریان ہیں،کریتی سنین
-
بیٹی اننیا کے ادیتیا کیساتھ ریلیشن پر بات کرنے سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں، والد
-
فیصل قریشی کو ٹی وی ڈرامے ’ظلم’ کے ڈائیلاگ مہنگے پڑ گئے
-
انڈیا کی میگا سائنس فکشن فلم ’کالکی 2898AD‘ کا دھماکے دار ٹیزرجاری
-
رنویر سنگھ نے اپنی ڈیپ فیک ویڈیو کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا