دنیا بھر میں رقص کا عالمی دن کل منایا جائے گا

جمعرات 28 اپریل 2016 16:55

دنیا بھر میں رقص کا عالمی دن کل منایا جائے گا

اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 اپریل۔2016ء) دنیا بھر میں رقص کا عالمی دن (آج) جمعہ کو منایا جائے گا۔اس دن کو 1982ء میں یونیسکو انٹرنیشنل ڈانس تھیٹر انسٹیٹوٹ کی انٹر نیشنل ڈانس کمیٹی نے متعارف کرایا۔

(جاری ہے)

اس دن کا انتخاب فرانسیسی ڈانسر اور بیلے ماسٹر کا یوم پیدائش منانے کے حوالے سے کیا گیا ہے جو 1727ء کو پیدا ہوئے تھے۔اس دن کے منانے کا مقصد عوام میں رقص کے بارے میں آگاہی اور اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔اس کے ہدف میں دنیا بھر کے تعلیمی اداروں میں رقص کے لئے مناسب جگہ معیا کرنے کے لئے حکومتوں کو آمادہ کرنا ہے۔اس دن کی مناسبت سے رقص کی محفلوں،سٹریٹ شوز ، سمیناراورخصوصی تقاریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 28/04/2016 - 16:55:02