دیپکا پڈکون کے مداح کرکٹرڈیوائن براووبولی ووڈ سٹار بننے کے خواہشمند

جمعہ 29 اپریل 2016 14:58

دیپکا پڈکون کے مداح کرکٹرڈیوائن براووبولی ووڈ سٹار بننے کے خواہشمند

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اپریل۔2016ء) ویسٹ اینڈیز کرکٹ ٹیم کے سٹار ڈیوائن براووکی جانب سے حال ہی میں بولی ووڈ انڈسٹری میں اداکاری کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے ۔ انکا کہنا ہے کہ بولی ووڈ فلم انڈسٹری میں قدم جمانا انکی زندگی کا سب سے بڑا خواب ہے اوروہ اپنے اس خواب کی تکمیل کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

اے بی پی نیوزکو ای میل کے ذریعے دیئے گئے انٹرویومیں ویسٹ اینڈیز کرکٹ ٹیم کے سٹار ڈیوائن براوو کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی فلم انڈسٹری میں سے سلمان خان ،شاہ رخ اور دیپکاپڈوکون کو بہت پسند کرتے ہیں جبکہ اکثر بھارتی فلمیں بھی دیکھتے اور ہندی کے چند الفاظ بھی بول لیتے ہیں۔

ڈیوائن براوو نے لکھا کہ انہیں بولی ووڈ انڈسٹری اداکاری کی پیشکش بھی ہوئی ہے تاہم فی الحال ان کی ترجیح کرکٹ ہے

وقت اشاعت : 29/04/2016 - 14:58:39

Rlated Stars :