میرے اور کبیر خان کے درمیان کبھی رابطہ نہیں ہوا‘اداکارہ سعدیہ خان

پیر 2 مئی 2016 11:52

میرے اور کبیر خان کے درمیان کبھی رابطہ نہیں ہوا‘اداکارہ سعدیہ خان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء) معروف ماڈل واداکارہ سعدیہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا نام روشن کرنا میرا اولین مقصد ہے، اچھے کام کی پیشکش ملک سے ہویا بھارت سے ضرور کرونگی۔بالی وڈ ڈائریکٹر کبیرخان کی طرف سے بالی وڈ کے لیے مجھے موزوں قراردینا اعزاز سے کم نہیں ہے۔ فی الحال بالی وڈ انٹری کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، آنے والے دنوں میں اپنے چاہنے والوں کواچھی خبردونگی۔

اپنے ایک انٹرویو میں سعدیہ خان نے کہا کہ کبیرخان کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ انھوں نے جس طرح سے اپنی فلموں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کااظہارکیا، اس کوسب نے دیکھا اورسراہا ہے۔ خاص طورپر” بجرنگی بھائی جان “ کوجس طرح سے انھوں نے بنایا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ ان کا میرے متعلق یہ کہنا کہ میں بے پناہ صلاحیتیوں کی مالک ہوں اورمیرے ٹیلنٹ سے بالی وڈ کو فائدہ اٹھانا چاہیئے، اس پرمیں خود کوخوش قسمت سمجھتی ہوں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ یہ بھی حقیقت ہے کہ میرے اور کبیر خان کے درمیان کبھی رابطہ نہیں ہواالبتہ بالی وڈکی کئی دیگر شخصیات سے رابطہ رہتا ہے کیونکہ کئی بار مجھے بالی وڈ میں کام کی پیشکش ہوچکی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سعدیہ خان نے کہا کہ ٹیلنٹ کو کسی بھی جگہ محدود نہیں کیاجا سکتا کیونکہ اب دنیا گلوبل ولیج کی حیثیت اختیارکرچکی ہے۔ اگر مجھے بالی وڈ میں اچھے پروجیکٹ کی پیشکش ہوتی ہے تو ضرور کام کروں گی، اچھا پراجیکٹ اگرمجھے دنیا کے کسی اورملک سے بھی آفرہوا توضرور کام کرونگی۔ اس وقت توبس اتنا ہی کہہ سکتی ہوں کہ مختصر عرصہ میں جومقام ملا، اس کوبرقراررکھنے اور لمبی اننگز کھیلنے کے لیے معیار میری اولین ترجیح رہے گا۔

وقت اشاعت : 02/05/2016 - 11:52:24

Rlated Stars :