نرگس کی مسلسل مصروفیات ،فلم ” دشمن رانی “ کا پراجیکٹ عارضی طور پر ملتوی

منگل 3 مئی 2016 13:22

نرگس کی مسلسل مصروفیات ،فلم ” دشمن رانی “ کا پراجیکٹ عارضی طور پر ملتوی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) اداکارہ نرگس کی مسلسل مصروفیات کے بعد ہدایتکار پرویز رانا نے فلم ” دشمن رانی “ کا پراجیکٹ عارضی طور پر ملتوی کر کے نئے پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق ہدایتکار پرویز رانا ایک سال سے اداکارہ نرگس کو اپنی فلم ” دشمن رانی “ میں کاسٹ کرنے کے خواہشمند تھے ۔

(جاری ہے)

مگر نرگس بیرون ملک مقیم ہونے اور بعد ازاں پاکستان میں واپس آکر اسٹیج ڈراموں میں مصروفیات کی وجہ سے فلم کے لئے وقت نہیں نکال پائیں ۔ جس کے بعد بلآخر پرویز رانا نے ” دشمن رانی “ کا پراجیکٹ عارضی طور پر ملتوی کرتے ہوئے ایک اور نئے فلمی پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا ہے ۔ تاہم اس حوالے سے پرویز رانا کا کہنا ہے کہ وہ جلد اس حوالے سے میڈیا کو مکمل بریفنگ کے لئے مدعو کریں گے ۔

وقت اشاعت : 03/05/2016 - 13:22:12

Rlated Stars :