ذوالقرنین حیدر ایبٹ آباد میں ڈرامہ سیریز ” اعتبار “ کی ریکارڈنگ میں حصہ لینے کے بعد اسلام آباد روانہ

منگل 3 مئی 2016 13:24

ذوالقرنین حیدر ایبٹ آباد میں ڈرامہ سیریز ” اعتبار “ کی ریکارڈنگ میں حصہ لینے کے بعد اسلام آباد روانہ

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر ایبٹ آباد میں ڈرامہ سیریز ” اعتبار “ کی ریکارڈنگ میں حصہ لینے کے بعد اسلام آباد روانہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ذوالقرنین حیدر خیبر پختونخواہ پولیس پر بننے والی ڈرامہ سیریز ” اعتبار “ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں ۔ جبکہ ان کے ہمراہ نعمان اعجاز ، نیئر اعجاز ، غینا ، ماہرہ ، فرحان اور کے پی کے سے تعلق رکھنے والے فنکار کام کر رہے ہیں ۔ ایبٹ آباد میں 10کہانیوں پر مشتمل ڈرامہ سیریز ” اعتبار “ میں اپنے سین عکسبند کروانے کے بعد ذوالقرنین حیدر واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں ۔

وقت اشاعت : 03/05/2016 - 13:24:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :