ایمان علی کی فلم ” ماہ میر “ آج سے سینما گھروں کی زینت بنے گی
جمعرات 5 مئی 2016 12:53
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) اداکارہ ایمان علی کی فلم ” ماہ میر “ کل ( جمعہ ) سے سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔ فلم ”ماہِ میر“اردو ادب کے معروف شاعر میر تقی میر کی زندگی اور شاعری سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔فلم میر تقی میر کی اردو زبان سے والہانہ محبت اور اسے اپنی شاعری کے زریعے گلی بازاروں میں عام کرنے کی جدوجہد پر بنائی گئی ہے۔
ساتھ ہی فلم میں میر تقی میر کے عشق کی گہرائی کی بھی عکاسی کی گئی ہے۔(جاری ہے)
ماہ میر کی مرکزی کاسٹ میں ایمان علی، فہد مصطفی، منظر صہبائی اور صنم سعید شامل ہیں۔جبکہ فلم کی ہدایت کاری انجم شہزاد اور سرمد صہبائی نے دی ہیں۔ فلم کے ہدایتکار انجم شہزاد اور اداکارہ صنم سعید نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت بھی کی اور اپنی فلم کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے فلم ” ماہ میر “ کی یقینی کامیابی کی امید ظاہر کی ہے ۔ یاد رہے کہ ہدایتکار انجم شہزاد پی ٹی وی کے سٹ کام ” فیملی فرنٹ “ میں بوبی کا کردار ادا کر کے ملک گیر شہرت حاصل کر چکے ہیں تاہم اب وہ صرف ڈائریکٹریکشن کے میدان میں بھرپور کام کررہے ہیں۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Chris Hemsworth
Musarrat Nazir
Mehwish Noor
Baber Khan
Suzain Fatima
Madeeha Gauhar
Richard Gere
Asad Siddiqui
Hannah Ware
Resham
Nayyar Ejaz
Zara Sheikh
Showbiz News In Urdu
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کیلئے وظیفے شروع کر دیئے تھے، جس پر رضا مند ہوگئی، نشو بیگم
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم بارے سکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
مدیحہ رضوی نے اپنی دوسری شادی کا اعلان کر دیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی 48 ویں برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی
-
معروف مزاحیہ اداکارکمال احمد رضوی کا 94 واں یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا