کینز فلم فیسٹوول کا شیڈول جاری کر دیا گیا

ہفتہ 3 مئی 2008 12:54

نیویارک(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین03مئی2008 ) اس سال فرانس میں منعقد ہونے والے کینز فلم فیسٹوول کے لیے فلموں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔فیسٹوول کا آغازہالی وڈ کی مشہور اداکارہ جولیانا مور کی فلم ’بلائنڈ نیس سے ہو گا۔فلم میں مور کے علاوہ مارک روفیلو اور ڈینی گلوور بھی شامل ہیں۔نوبل پرائز حاصل کرنے والے مشہور ادیب جوزے ساراماگو کے ناول پر مبنی اس تھرلر فلم کی کہانی ایک ایسے علاقے کے گرد گھومتی ہے جہاں ایک خطرناک وائرس کی وجہ سے سب لوگ اندھے ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

کینز فلم فیسٹوول کا اختتام رابرٹ ڈی نیرو،بروس ولس اور شان پین کی فلم ’وٹ جسٹ ہیپن ‘ کی نمائش سے ہو گا۔فیسٹوول کے اختتام پر ڈی نیرو ’پام ڈی آور‘ پرائز دیں گے ۔اس پرائز کی حقدار وہ فلم ہو گی جس کااعلان فیسٹوول کی خصوصی جیوری پچیس مئی کو کرے گی۔اس سال جیوری کی سربراہی شان پین کریں گے ،جیوری میں پین کے علاوہ نتالیا پورٹ مین اور ’ہیری پورٹر‘ کے ڈائریکٹر الفانسو کورین شامل ہیں۔پچھلے سال یہ پرائز رومانیا کی ایک فلم کو دیا گیا تھا ۔ا کسٹھویں کینز فلم فیسٹوول کا آغاز چودہ مئی سے ہو گا۔
وقت اشاعت : 03/05/2008 - 12:54:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :