اداکارہ الزبتھ ٹیلر نے ہیلری کلنٹن کی حمایت کا اعلان کر دیا

اتوار 4 مئی 2008 12:08

لاس اینجلس(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین04مئی2008 ) اداکارہ الزبتھ ٹیلر نے ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماضی کی خوبصورت قلوپیٹرہ اور کثیر شادیوں کے حوالے سے شہرت یافتہ ہالی ووڈ کی ادھیڑ عمر اداکارہ الزبتھ ٹیلر نے کہا ہے کہ ہیلری کلنٹن نیویارک کی ایک سمارٹ سینیٹر اور مضبوط لیڈر ہیں اور انہیں ہی امریکی صدر بننا چاہیے۔

(جاری ہے)

الزبتھ ٹیلر نے جنوری دوہزار ساتمیں صدر کلنٹن کی صدارتی مہم کے لیے دولاکھ تین سوڈالر کے فنڈزدیئے تھے جو کہ کسی بھی صدارتی مہم کو چلانے کے لیے ایک مقرر کردہ قانونی حد ہے۔یاد رہے کہ الزبتھ نے کلنٹن کو بھی بہت زیادہ دلربا اور دلکش لیڈر کہا تھا،الزبتھ ٹیلر اس وقت سے کلنٹن کی حمایتی سمجھی جا رہی ہیں۔ ہیلری کلنٹن نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کبھی الزبتھ ٹیلر کے کردار کے بارے میں بات نہیں کی ہے
وقت اشاعت : 04/05/2008 - 12:08:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :