فریحہ پرویز کے طلاق کے دعوے سے متعلق کوئی علم نہیں۔ گلوکار نعمان جاوید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 7 مئی 2016 16:06

فریحہ پرویز کے طلاق کے دعوے سے متعلق کوئی علم نہیں۔ گلوکار نعمان جاوید

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 مئی 2016ء): گلوکار نعمان جاوید نے اپنی اہلیہ گلوکارہ فریحہ پرویز کی جانب سے عدالت میں طلاق کا دعویٰ دائر کرنے کی خبر سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ نعمان جاوید کا کہنا ہے کہ فریحہ پرویز گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے امریکہ میں مقیم ہیں اور میرا ان سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فریحہ سے زیادہ ان کے گھر والوں کو ہمارے اکٹھا رہنے سے مسئلہ ہے۔ بہر حال میں اپنی شادی کو برقرار رکھنا چاہتا ہوں۔ واضح رہے کہ آج صبح گلوکارہ فریحہ پرویز نے عدالت میں طلاق کے لیے درخواست دائر کی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ نعمان کے ساتھ تعلقات درست نہیں ، وہ میرا بینادی خرچ بھی پورا نہیں پاتا۔

وقت اشاعت : 07/05/2016 - 16:06:10

Rlated Stars :