فلم ” ماہ میر “ کی کامیابی نے حوصلے بلند کر دیئے ،تمام ٹیم کی کامیابی ہے ‘ ہدایتکار شہزاد انجم

پیر 9 مئی 2016 12:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) ہدایتکار شہزاد انجم نے کہا ہے کہ پہلے میں نے اداکاری شروع کی تھی ،اس سے قبل چھوٹے چھوٹے پراجیکٹ بطور ڈائریکٹر کیا کرتا تھا مگر پھر مجھے احساس ہوا کہ اداکاری مشکل کام ہے اس لیے میں نے اپنی تمام توجہ ڈائریکشن کی طرف کر لی اور میں سمجھتا ہوں کہ اداکاری کی نسبت مجھے ڈائریکشن کرتے ہوئے زیادہ مزہ آتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں نے شعیب ہاشمی جیسے سینئر لوگوں کے ساتھ کام کر کے ان سے کچھ نہ کچھ سیکھا ہے جو آج میرے کام آرہا ہے ۔ شہزاد انجم نے کہا کہ میری حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ” ماہ میر “ کی کامیابی نے میرے حوصلے بلند کر دیئے ہیں اور یہ میری نہیں بلکہ تمام ٹیم کی کامیابی ہے اور میں اداکاروں ، فلمساز ، میوزک ڈائریکٹر سمیت ہر شعبہ میں کام کرنے والوں کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے اس فلم کو کامیاب بنانے میں شب و روز محنت کی ۔

وقت اشاعت : 09/05/2016 - 12:34:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :