شاہ رخ کی فلم ”کبھی الوداع نہ کہنا “آسکر لائبریری میں شامل

پیر 25 ستمبر 2006 13:06

ممبئی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 25ستمبر2006) سپر سٹار اداکار شاہ رخ خان کی فلم ”کبھی الوداع نہ کہنا “ نے بے مثال کامیابی حاصل کرنے کے بعد ایک اور اعزاز حاصل کر لیا اس فلم کا اسکرپٹ آسکر لائبریری کیلئے حاصل کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس طرح فلم ”کبھی الوداع نہ کہنا “ بھی ان چند بھارتی فلموں کی فہرست میں شامل ہو گئی ہے جس کا اسکرپٹ آسکر لائبریری میں رکھا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل فلم ”کل ہو نہ ہو“ پھر ہیرا پھیری“ اک اجنبی “اور ”پرینیتا“کے اسکرپٹ بھی آسکر لائبریری کے ریکارڈ میں شامل کئے جا چکے ہیں ۔

وقت اشاعت : 25/09/2006 - 13:06:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :