اچھے موضوعات فلم کی بنیادی ضرورت ہیں،سعود

منگل 10 مئی 2016 12:52

اچھے موضوعات فلم کی بنیادی ضرورت ہیں،سعود

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) جب تک ہم اچھے موضوعات کا بہتر طور پر انتخاب نہیں کریں گے اچھی فلم نہیں بنے گی۔فلم انڈسٹری کی موجودہ صورتحال میں تجربہ کار لوگوں سے ضرور استفادہ حاصل کرنا ہوگا ،ہمارے پاس بہترین لوگ موجود ہیں لیکن ان کو گائیڈ کرنے کی ضرورت ہے، جب تک فلم کا اسکرین پلے اچھا نہیں ہوگا فلم وہ تاثر قائم نہیں کرسکے گی جو ایک اچھی فلم کی ضرورت ہے،یہ بات اداکار سعود نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا فلموں میں سرمایہ کاری کی رفتار بہت سست ہے فلمیں بن رہی ہیں لیکن سنیماوٴں تک ان کو رسائی حاصل نہیں ہورہی، ہمیں بھارتی فلموں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی فلموں کی نمائش کو بہتر بنانے پر توجہ دینی ہوگی،سنیماوٴں کو بھی اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا،پاکستانی سنیماوٴں پر صرف پاکستانی فلموں کی نمائش کو اہمیت دینا ہوگی۔ انھوں نے کہا رواں سال پاکستانی فلموں کی کامیابی کے حوالے سے زیادہ حوصلہ مند نہیں رہا۔

وقت اشاعت : 10/05/2016 - 12:52:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :