یہ فلمسازی کے لیے بہترین وقت ہے مگر جلد بازی کی بھی ضرورت نہیں ‘ جاوید شیخ

جمعہ 13 مئی 2016 14:48

یہ فلمسازی کے لیے بہترین وقت ہے مگر جلد بازی کی بھی ضرورت نہیں ‘ جاوید شیخ

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مئی۔2016ء) سینئر ادکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ بہت کوششوں کے بعد ہم پاکستان کی فلم انڈسٹری کو ایک بار کامیابی کے سفر لے جانے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور یہ فلمسازی کے لیے بہترین وقت ہے مگر جلد بازی کی بھی ضرورت نہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے جاوید شیخ کا کہناتھا کہ ٹی وی ڈرامے نے عوام کو نئی راہ دکھائی ہے، ٹیلی ویژن ڈراموں کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ اچھی کہانیاں اور عمدہ پروڈکشن ہے جس طرح ٹیلی ویژن انڈسٹری میں مقابلے کا رجحان ہے، اس طرح ہماری فلم انڈسٹری میں اسی رجحان کو تقویت دینے کی ضرورت ہی۔

انہوں نے کہا کہ ابھی ابتدا ہے اور ابھی بہت سے چیلنج ہمارے سامنے ہیں کیونکہ اس وقت وہی کامیاب ہوگا جو عوام کے مزاج کے مطابق اچھے موضوعات کے ساتھ فلم بنائے گا۔

وقت اشاعت : 13/05/2016 - 14:48:46