زندگی میں برے دن بھی آتے ہیں ،جو لوگ کبوتر کی طرح آنکھ بند کر لیتے ہیں ناکامی ان کا مقدر بنتی ہے‘ ماریہ واسطی

جمعہ 13 مئی 2016 14:51

زندگی میں برے دن بھی آتے ہیں ،جو لوگ کبوتر کی طرح آنکھ بند کر لیتے ہیں ناکامی ان کا مقدر بنتی ہے‘ ماریہ واسطی

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مئی۔2016ء)نامور اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ زندگی میں برے دن بھی آتے ہیں لیکن جو لوگ کبوتر کی طرح آنکھ بند کر لیتے ہیں ناکامی ان کا مقدر بنتی ہے ، اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر موجودہ مقام حاصل کیا ہے جسے برقرار رکھنے کیلئے ہر وقت کوشاں رہتی ہوں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ خوبصورت چہرہ خدا کا تحفہ ہوتا ہے ۔

میرے نزدیک ہر انسان خوبصورت ہوتا ہے لیکن صلاحیتوں کے اعتبار سے مختلف کیٹگریز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں برے دن بھی آتے ہیں لیکن جو لوگ کبوتر کی طرح آنکھ بند کر لیتے ہیں ناکامی ان کا مقدر بن جاتی ہے ۔ ہر انسان میں آگے بڑھنے کی لگن ہوتی ہے جسکے باعث خواہشات بھی جنم لیتی ہیں لیکن یہ ضروری نہیں کہ انسا ن جو بھی خواہش کرے وہ ضرور پوری ہو ۔

وقت اشاعت : 13/05/2016 - 14:51:09